24 جنوری 2015 - 14:56
مشرقی یوکرین میں راکٹ حملہ، دس افراد ہلاک

مشرقی یوکرین کی اسٹریٹجک بندرگاہ ماریوپول کے ایک علاقے پر راکٹ حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشرقی یوکرینکی اسٹریٹجک بندرگاہ ماریوپول کے ایک علاقے پر راکٹ حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرین کی فوج اور ماریوپول کی بلدیہ نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں یہ علاقہ مخالفین کا آخری ٹھکانہ ہے  جس پر یوکرینی حکومت کا بدستور کنٹرول ہے۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ مخالفین نے ماریوپول بندرگاہ کے ایک محلے اور بازار پر گراڈ راکٹ سے حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم دس افراد مارے گئے ہيں گزشتہ دنوں کے دوران یوکرین کی فوج اور مخالفین کے درمیان مشرقی علاقوں میں جھڑپوں میں شدت آئی ہے اور رہائشی علاقوں پر حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲